حیدرآباد، 11اپریل (یو این آئی ) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے گنتکل حلقہ میں جناسیناپارٹی کے امیدوار نے ای وی ایم کو نیچے گراکر توڑ دیا۔گُتی گرلز اسکول کے 183نمبر پولنگ بوتھ پر یہ واقعہ پیش آیا۔جناسیناپارٹی کے امیدوار مدھوسدن گپتا اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے یہاں پہنچے ۔ووٹنگ چیمبر میں اسمبلی، پارلیمنٹ کے نام مناسب طورپر نہ لکھے جانے پرانہوں نے انتخابی اہلکاروں پر برہمی کااظہار کیا ۔اس موقع پر انتخابی اہل کاروں نے ان کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے برہمی کی حالت میں ای وی ایم کو نیچے پٹخ دیا جس کے نتیجہ میں یہ مشین ٹوٹ گئی۔پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔