ای وی ایم مشین کے کنٹرول یونٹ غائب ہونے سے کھلبلی

مہوبا ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مہوبا میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو ہوئی پولنگ کے بعد ایک ای وی ایم مشین کا کنٹرول یونٹ غائب ہو جانے سے کھلبلی مچ گئی۔ضلع الیکشن افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں کنٹرول یونٹ کی برآمدگی کے لئے پنواڑي علاقے میں شب بھر تلاشی مہم چلائی گئی۔ واقعہ کے بعد یہ برآمد کرلی گئی ۔ اس معاملے میں قصوروار پولنگ پارٹی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ معاملہ پنواڑي علاقے کے فدنا گاؤں کا ہے ۔ یہاں پولنگ مراکز 92 کے بوتھ نمبر 127 میں پولنگ کے بعد پولنگ پارٹی کی جانب سے دیر شام مہوبا پہنچ کر ریاستی پولیٹیکنک کالج میں جب ای وی ایم مشن اور دیگر سامان جمع کرائی جارہی تھی ۔اس وقت اے وی ایم کا ڈاٹا سیو کرنے والا کنٹرول یونٹ غائب پائے جانے سے کھلبلی مچ گئی ۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیموں کو فوری طور بوتھ پر بھیج کر گاؤں کے ایک ایک گھر میں تلاشی مہم چلا کر اس اہم کنٹرول یونٹ کو برآمد کر نے کی کوشش کی گئی ، لیکن ابھی تک کامیابی نہیں مل پائی ہے ۔