ای وی ایمس منتقل کرنے والی بس سے حادثہ، ایک ہلاک

حیدرآباد8دسمبر(یواین آئی)ای وی ایمس منتقل کرنے والی منی بس کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے یاپرال کے قریب کل شب اس وقت پیش آیا جب اس بس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیااور اس بس نے اسکوٹر کو ٹکر دے دی۔مرنے والی خاتون کی شناخت ہاشم پیٹ کی رہنے والی جی دیوی کے طور پر کی گئی ہے ۔اس حادثہ کے بعد برہم مقامی افراد کے ایک گروپ نے بس ڈرائیور کی پٹائی کردی ۔انہوں نے بس کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچایا۔جواہر نگر پولیس اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا اور بس کو وہاں سے نکلوایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔