ای سی ایل ملازم کی قیام گاہ پر دیسی ساختہ بم حملہ

بردوان۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم سے ایک زیرتعمیر مکان پر جو ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ کے ملازم کا تھا اور نعمت پور آسن سول سب ڈیویژن میں واقع تھا، حملہ کیا گیا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ کھڑکی کے شیشے چکناچور ہوگئے۔ دیواروں کا پلاسٹر اکھڑگیا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا کیوں کہ مکان خالی تھا۔ پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے۔ مبینہ طور پر مالک مکان اروند شرما کی مقامی نوجوانوں سے زبانی تکرار ہوئی تھی اور رات کو یہ حملہ کیا گیا۔