ای سی آئی ایل کی ایس اے سی اور اسرو کے ساتھ یادداشت مفاہمت

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ای سی آئی ایل) حیدرآباد حکومت ہند کے زیرانتظام عوامی شعبہ کا ادارہ ہے جو محکمہ اٹامک انرجی کے تحت ہے۔ اس ادارہ نے اسپیس اپلیکیشن سنٹر (ایس اے سی)، احمدآباد، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کے ساتھ ارتھ اسٹیشن کیلئے درکار ملٹی برانڈ کمپوزٹ فیڈ سسٹمس کے ڈیولپمنٹ کیلئے یادداشت مفاہمت طئے کی ہے۔ احمدآباد میں ایک تقریب میں مسٹر پی سدھاکر، چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر، ای ایس آئی ایل اور تپن مشرا، ڈائرکٹر (ایس اے سی) نے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے سٹیلائیٹ کمیونیکیشن سسٹمس میں مستعملہ مختلف برانڈس کیلئے اینٹینافیڈ کے مختلف اقسام کیلئے مطلوب پیچیدہ ٹیکنالوجیز کے ڈیولپمنٹ میں استفادہ کیا جائے گا۔