ای سیٹ 2014 کی دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ ڈپلوما ہولڈرس کے لیے انجینئرنگ ڈگری سال دوم میں داخلے کے لیے مشترکہ انٹرنس امتحان ’ ای سیٹ 2014 ‘ کامیاب امیدواروں کیلئے ویب کونسلنگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ 6 ستمبر اور 7 ستمبر کو رکھا گیا ۔ اسنادات کی تصدیق ہیلپ لائن مراکز پر کرواتے ہوئے ذیل کے ویب سائٹ ecet.nic.in پر ویب آپشن کا انتخاب کریں ۔۔