حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) ریاست میں ڈپلوما انجینئرنگ کورسیس کی تکمیل کرلینے والے طلبہ کو انجینئرنگ کورسیس کے دوسرے سال میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند ای سیٹ کامیاب ہونے والے طلباء کیلئے ای سیٹ داخلہ ٹسٹ کی کونسلنگ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ جاریہ ماہ 30جون تا 3جولائی تک طلباء کے اصلی صداقت ناموں کی جانچ کی جائے گی اور یکم جولائی تا 4 جولائی تک ویب آپشن درج کروانے کا موقع فراہم کیا ہے، اور آئندہ ماہ 7 جولائی کو طلباء کو نشستیں فراہم کردی جائیں گی۔ اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ایمسیٹ 2017 کے اہل امیدواروں کے اصلی صداقت ناموں کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جملہ 63803 امیدواروں نے اپنے اصل صداقتناموں کی جانچ مکمل کروانے کے عمل کو پورا کیا۔ جبکہ اصلی صداقت ناموں کی جانچ کروانے میں غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو سمجھا جاتا ہے کہ پھر ایک بار اپنے صداقتناموں کی جانچ کروانے کا ایک اور موقع فراہم کیا جائے گا ، اور ویب آپشن (Web Option) درج کروانے کیلئے جاریہ ماہ 23 جون آخری تاریخ ہوگی۔