ملاپورم ۔ 10 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ای احمد حلقہ لوک سبھا ملاپورم سے انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوارنامزد کئے گئے ہیں۔ کیرالا میں کانگریس کے زیرقیادت یو ڈی ایف میں انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یو ایم ایل ) دوسری بڑی حلیف جماعت ہے ۔ اس پارٹی کے موجود رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر کو پڑوسی حلقہ پونائی سے دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے ۔ آئی یو ایم ایل کے سکریٹریٹ کے اجلاس میں یہ فیصلے کئے گئے اور ریاستی صدر پناکڑ شھاب تھنگل نے یہ اعلان کیا۔