حیدرآباد26اپریل (یواین آئی) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)ایک اور ریکارڈ کے لئے تیار ہے ۔ایک ہی ماہ میں تین تجربات کرنے کے لئے سائنس داں تیار ی کررہے ہیں۔قبل ازیں ہندوستان کو انتہائی عصری سٹلائیٹس کو چھوڑنے کے لئے دیگر ممالک پر منحصر ہونا پڑتا تھا تاہم اسرو کے سائنس داں اپنے طور پر ان سٹلائیٹس کو چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں مسلسل کام کیا جارہا ہے ۔آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز میں یہ تیاریاں کی جارہی ہیں۔جی ایس ایل وی ایف زیرو نائن خلائی گاڑی کو خلا میں چھوڑنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔پانچ مئی کو ہونے والے تجربہ کے ذریعہ 2.2ٹن کے سارک سٹلائیٹ کو چھوڑاجائے گا۔پی ایس ایل وی سی 38کو چھوڑنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس تجربہ کے ذریعہ کارٹوسیٹ ٹو ای سٹلائیٹ سمیت دیگر ممالک کے 37 سٹلائیٹس کو خلامیں چھوڑاجائے گا۔