وڈوڈرا ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع بھروچ میں ایک 20 سالہ خاتون کے قتل اور نعش کو جلادینے کے الزام میں ایک مقامی عدالت نے آج ایک ہی خاندان کے 6 افراد بشمول دو خو اتین کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ایس بی کرسچن نے یہ سزا سنائی جبکہ یہ واقعہ 4 اپریل 2013 ء کو جھگڈیہ تلقہ کے واڈہیواڑ میں پیش آیا تھا ۔ مقتولہ خاتون لیلا بہن واسوا کو اس وقت آگ لگادی گئی تھی جب اس کے مکان میں حمام خانہ کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے 6 ملزمین کے خلاف ایک کیس درج کر کے چارج شیٹ پیش کیا تھا۔