ایک ہندوستانی ۔ امریکی گلوبل انٹری

پرینرشپ کیلئے صدارتی قاصد نامزد
واشنگٹن ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ماہر تعلیم کو صدارتی قاصدین برائے گلوبل انٹری پرینرشپ میں سے ایک کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو امریکی انٹری پرینرس کی نئی نسل کو بڑھاوا دینے میں مدد کی مساعی ہے۔ سلمان خان جن کی والدہ کولکاتا میں پیدا ہوئیں

اور والد بنگلہ دیش میں، انھیں صدارتی سفراء برائے عالمی مہم جوئی میں نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے کل اس مساعی کی اولین میٹنگ کی صدارت کی، جو دراصل کامیاب امریکی بزنس مین کا گروپ ہے جنھوں نے نئی نسل کے انٹری پرینرس کی ترقی میں مدد کیلئے اپنے وقت، توانائی، نظریات اور تجربے کا تبادلہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ سلمان نے زائد از 4,800 ویڈیو اسباق پیش کئے ہیں جو تعلیمی موضوعات، خاص طور پر ریاضی اور سائنسی علوم کے وسیع شعبوں میں تدریس فراہم کرتے ہیں۔