جنیوا۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں اس وبا کے 600 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مغربی افریقا میں اس خطرناک بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد اب بڑھ کر تقریباً 16,000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متوفی مریضوں کی تعداد 5690 ہو گئی ہے۔ ایبولا وائرس، متاثرہ شخص کے جسم کو ہاتھ لگانے سے بھی دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے۔ ابھی تک 600 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔