ایک کشتی میں 727 افراد دستیاب

یانگون ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یانگون کی بحریہ نے 727 افراد کو اپنی آبی حدود میں ایک ماہی گیر کشتی سے برآمد کیا۔ یہ تارکین وطن بنگالی معلوم ہوتے ہیں اور ان کی کشتی ایک جزیرہ کی سمت لے جائی جارہی تھی۔ ان میں 74 خواتین اور 45 بچے بھی ہیں۔ بنکاک میں تارکین وطن کے بحران کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہورہی ہے۔