لکھنؤ 4اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی لکھنؤ پولیس نے چیکنگ کے دوران گومتی نگر علاقے سے گاڑی سوار تین لوگوں کے پاس سے ایک کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے ہیں۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ کل رات گومتی نگر علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لینے پر اس ڈگي سے ایک کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے گئے ۔ برآمد تمام نوٹ ایک ایک ہزار کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کار سوار ہمانشو گپتا، طارق قادر اور نربھے مدھیشیا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
اس دوران کار ڈرائیور پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ لوگ کمیشن لے کر پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں۔ پکڑے گئے لوگوں میں دو دکاندار ہیں اور ایک وکیل۔