نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے طور پر کانگریس پارٹی ملک بھر میںایک کروڑ بوتھ اسسٹنٹس کو متعین کریگی تاکہ بوتھ مینجمنٹ کو موثر بنایا جاسکے ۔ پارٹی قائدین نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس تجویز کو پارٹی صدر راہول گاندھی نے منظوری دیدی تھی جس کے بعد پارٹی جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ نے پارٹی عہدیداروں اور ریاستی صدور کو اس سے مطلع کیا ہے اور انہیں تیاریاں کرنے کو کہا ہے ۔ ریاستی قائدین سے کہا گیا ہے کہ ہر بوتھ پر کم از کم 10 اسسٹنٹس کو متعین کیا جائیگ جس میں ضلع اور بلاک یونٹوں کے ذمہ داروں کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔