تین بچھڑے ہوئے بچے دوبارہ خاندان کو مل گئے
نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر بھٹکنے والے تین کمسن و غیر محفوظ بچوں کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئیٹر پیام، ایک فرض شناس پولیس افسر اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے ان تین بچوں کو دوبارہ اپنے خاندان سے ملا دیا جو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دانستہ طور پر ریلوے اسٹیشن پر چھوڑدیئے گئے تھے ۔ ٹوئیٹ پیام پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی پی نارتھ مدھر ورما نے این جی او ادے فاؤنڈیشن کے ایک یم کی مدد سے ان بچوں کو بالآخر ان کے خاندان تک پہونچادیا ۔ پولیس ان بچوں کے باپ پر شبہ کرتے ہوئے بچوں کو چھوڑدینے میں اس (باپ) کے رول کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔