ایک لاکھ سے زائد کارکنوں کے ہمراہ شرکت کرنے راجندر نگر رکن اسمبلی کا اعلان

شمس آباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ 2 ستمبر کو کونگراکلاں میں ٹی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام ہے جس میں تقریبا 2 لاکھ افراد شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے اس اجلاس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم راجندر نگر حلقہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ساتھ جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔ یہ اجلاس ہر رکن کے لیے بہت اہمیت کا ہوگا ۔ ہمیں اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک سپاہی کی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس اجلاس کے ذریعہ ٹی آر ایس پارٹی اپنی طاقت ظاہر کرے گی ۔ جس سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوجائے گی ۔ چیف منسٹر نے عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کی اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے جو وعدہ کیا اس کی تکمیل کی جائے ۔ 2019 انتخابات میں بھی ہمیں اپنی طاقت کو ظاہر کرنا چاہئے اور انتخابات میں سو سے زائد سیٹوں پر کامیابی ملے گی اور اپوزیشن کا تقریبا خاتمہ ہوجائے گا ۔ اپوزیشن پارٹی صرف حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ اس اجلاس میں وینکٹیشور گوڑ ٹاؤن صدر ، مہیندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔