ایک عورت نے کیرالا میں نماز جمعہ کی امامت کی

ملاپورم ۔ 27جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنسی امتیاز ختم کرنے کی آڑ میں ایک 34 سالہ عورت نے کیرالا کے اس شہر میں کل نماز جمعہ کی امامت کی ، جو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ بتایا جارہاہے ۔ شریعت اسلام میں عورت کو امامت کی اجازت نہیں ، تاہم ترقی پسند معاشرہ کے نام پر وقفہ وقفہ سے مختلف جگہوں پر عورتوں کو بھی مردوں کے مساوی درجہ کا حقدار قرار دیتے ہوئے اُسے بھی نمازوں میں امامت کے قابل ہونے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے ۔ قرآن سنت سوسائٹی کی جنرل سکریٹری جمیتہ ساکنہ تھرواننتاپورم نے مسلم اکثریتی ضلع میں واقع سوسائٹی کے دفتر میں نماز کی امامت کی ۔ تقریباً 80 افراد بشمول خواتین نے نماز جمعہ ادا کی ۔