سیوان 29اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ضلع سیوان کے دروندا تھانہ علاقہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت کے خلاف احتجاج میں سڑک جام کر رہے مشتعل لوگوں نے آج پولیس پر پتھراؤ کیا جنہیں قابو کرنے کے لئے پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31پر دھنوتی گاؤں کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے کل دیر رات منٹو سنگھ (35) کی موت ہو گئی تھی۔ ٹرک ڈرائیور منٹو اسی گاؤں کا باشندہ تھا۔ واقعہ کے خلاف دھنوتی گاؤں کے لوگوں نے صبح میں قومی شاہراہ کو جام کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس جب موقع پر پہنچی تب مشتعل گاوں والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔اس کے بعد پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرکے احتجاج ختم کرایا۔ اس درمیان پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ کمار شاہ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔