حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر جلکر خاکستر ہوگیا ۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کرلی ہے ۔ جو کل رات اپنی گاڑی میں سامان لادنے کے بعد پیپر مل میں سو گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ نوین کمار جو اللہ پور کا ساکن تھا پیشہ سے پیپر پلیٹ تیار کرتا تھا ۔ کل اپنا آٹو لیکر پیپر مل گیا تھا اور رات تاخیر ہونے کے سبب وہ رات پیپر مل ہی میں سوگیا تاہم رات دیر گئے گاڑی کے ساتھ مشتبہ طور پر جلکر وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بیڑی یا سگریٹ نوشی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہوگا ۔