پیرئیر کی پیدائش 1879ء میں ایڈودر میں ہوئی۔پیرئیر نے اپنی سیاسی زندگی اپنے علاقہ ایروڈکے کانگریس پارٹی کے کارکن کے طور پر شروع ہوئی۔
انہوں نے گروکل میں برہمن طلبہ کے لئے کھانے کا الگ انتظام کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔یہ اسکول وی وی ایس لئیر زیر نگرانی میں کام کرتا تھا ۔طلبہ کے سرپرستوں کے خواہش پر اسکول برہمن طلبہ کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
پیرئیر نے جب یہ دیکھا کہ کانگریس میں ذات پات کی سیاست چل رہی ہے ۔تو انہوں نے کانگریس سے 1925ء میں ا ستعفیٰ دیدیا اور اپنی ایک الگ سیاسی پارٹی قائم کرلی۔اوراس کا نام ’’ سیلف ریسپکٹ موومنٹ ‘‘ رکھا۔