ایک سیلز مین گاہک کو آگ بجانے کا آلہ خریدنے پر آمادہ کر رہا تھا۔ اس نے کہا۔ ’’یہ آلہ پچاس برس آپ کی خدمت کرے گا‘‘ گاہک نے جواب دیا ’’اتنی عمر کس نے یہاں رہنا ہے؟‘‘ سیلز مین اس کی بات سمجھنے بغیر جلدی سے بولا۔’’تو کیا ہوا آپ جہاں بھی جائیں اسے ساتھ لے کر جائیں۔ یہ وہاں بھی آپ کے کام آئے گا۔
ایک مریض
ایک مریض کلینک میں داخل ہوا اور اندر بیٹھے ہوئے شخص سے پوچھنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب ہیں؟ اندر بیٹھے ہوئے شخص نے کہا۔ ’’فرمایئے میں ہی یہاں پر یکٹس کرتا ہوں‘‘۔ ’’مجھے پریکٹس کرنے والے نہیں بلکہ ایکسپرٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ کہہ کر مریض چلا گیا۔
خشک کتاب
امجد۔ وہ کتاب کہاں گئی جسے ابا جان بڑی خشک کتاب کہہ رہے تھے ؟ ننھی۔ بھیا میں نے اسے تر کرنے کے لئے پانی میں ڈال دیا ہے۔
ایک شخص
ایک شخص: (طالب علم سے) آپ کا اسم شریف کیا ہے؟ طالب علم: (کچھ دیر سوچ کر) ابھی تو ہم نے اسم ظرف ہی پڑھا ہے۔
ایک کانسٹیبل
ایک کانسٹیبل نے کنویں سے بچاو? بچاو? کی آواز سن کر اس میں رسی ڈالی اور کھینچا تو ایک آدمی نظر آیا‘ اچانک دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ تو ایس پی صاحب ہیں۔ کانسٹیبل نے فوری طور پر رسی کو چھوڑ دیا اور سلیوٹ کرتے ہوئے کہا:’’السلام و علیکم سر‘‘۔
باپ بیٹے سے
باپ بیٹے سے: اگر تم میری طرح محنت کرو گے تو شاندار زندگی پاو? گے۔ مجھے دیکھو جب میں شہر میں آیا تو سوائے میرے پاس ایک صندوقچی کے کچھ نہ تھا۔ اب دیکھو میرے پاس گاڑی ہے کوٹھی ہے۔ کئی پلازے ہیں۔بیٹے نے پوچھا: اس صندوقچی میں کیا تھا؟ باپ چار کروڑ روپے۔