ایک درجن امریکی ریاستوں میں تنفسی عارضہ

شکاگو۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 10 امریکی ریاستوں میں سینکڑوں بچے تنفس کے شدید عارضہ سے علیل ہوگئے ہیں، جس کے بارے میں صحت عامہ کے عہدیداروں کا کہنا ہیکہ یہ عارضہ ہوسکتا ہے کوئی شاذونادر پیش آنے والے وائرس کے سبب ہے جو عام سردی کا سبب بننے والے جراثیم کے مشابہ ہے۔ حکام کے مطابق لگ بھگ 500 بچوں کا ایک ہی ہاسپٹل میں علاج کیا گیا ہے جو مسوری کے کنساس سٹی کا چلڈرنس مرسی ہاسپٹل ہے۔ بعض بچوں کو گہری نگداشت کی ضرورت پڑی ہے۔ مشتبہ جراثیم enterovirus 68 بہت کم پیش آنے والا عارضہ ہے جو وائرس فیملی میں بہت عام ہے لیکن عمومی طور پر بہت کم دیکھنے میں آتا ہے اور بالعموم گرما کے وقت سے لیکر موسم خزاں تک اس کے پیش آنے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں۔