ایکٹر عرفان خان ٹیومر سے متاثر ہونے کی تشخیص

ممبئی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار عرفان خان نے آج انکشاف کیاکہ اُنھیں نیورو انڈاکرین ٹیومر سے متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی ہے، جو انوکھی نوعیت کا پیچیدہ طبی مسئلہ ہے جس سے بدن کے مختلف حصے متاثر ہوسکتے ہیں اور وہ علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔ 51 سالہ ایکٹر نے کہاکہ اِس بیماری سے نمٹنا بہت مشکل ہورہا ہے لیکن اُن کے متعلقین اور بہی خواہوں کو اُن کی صحتیابی کی پوری اُمید ہے اور وہ اِس عارضہ کے خلاف جدوجہد میں اُن کا حوصلہ بڑھارہے ہیں۔