ایکویڈوربس حادثہ ‘14ہلاک

کوئیٹو۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) 14 افراد ہلاک اور دیگر 30زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ جب کہ بس وسطی ایکویڈور میں قومی شاہراہ سے پھسل کر حادثہ کا شکار اورشعلہ پوش ہوگئی ۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے بموجب 10بجے شب دارالحکومت کوئیٹو اور شہر انڈامان کے درمیان پیش آیا ۔ قومی محکمہ نقل و حرکت کے سربراہ فیبلوکالی میں گاڑی کے ڈرائیور پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ‘ کیونکہ ایکویڈور کی سڑکوں پر ایسا واقعہ قبل ازیں کبھی پیش نہیں آیا تھا۔ زندہ بچ جانے والوں کو کوئیٹواور سینٹ گامنیکو صوبہ کے اسپتالوں میں شریک کردیا گیا ہے ۔