ایکواڈور میں شدید زلزلہ

کوئیٹو ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک ایکواڈور آج 7.5 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہیکہ پیرو سے متصلہ سرحد پر مونٹا لوو ٹاؤن سے 17 کیلو میٹر دور ایکواڈور کے مشرقی ایمیزون علاقہ میں طلوع سے قبل 132 کیلو میٹر کی گہرائی میں یہ زلزلہ ہوا۔ ایکواڈور جیوفزیکس انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ زلزلے کے دو طاقتور جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ مورونا سانتیاگو میں ماکاس کے ٹاؤن میئر تارچیسیو اوجیدا نے کہا کہ ’’کسی کے زخمی ہونے کی ہمیں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے‘‘۔