پچھلے دنوں ملیشیاء میں فلم ’’ ٹینا اور لولو ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سیکسی سنی لیون اپنے معاون اداکار دیپک تجوری کے ہاتھوں مرنے سے بال بال بچ گئیں دراصل کبھی کبھی آرٹسٹ کسی منظر کو ایکٹ کرتے ہوئے اس قدر کھوجاتے ہیں کہ وہ خطرناک حادثہ کے شکار تک ہوجاتے ہیں حال ہی میںایک ایسا ہی حادثہ سنی لیون کے ساتھ ہوا جس میں وہ مرتے مرتے بچیں دراصل ملیشیاء میں فلم ’’ ٹینا اور لولو ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں دیپک تجوری کو سنی لیون کو گردن سے پکڑنا تھا لیکن دیپک نے جوش میں سنی کی گردن اس قدر زور سے پکڑلی کے سنی کا دم گھٹنے لگا اس بات کا احساس جب دیپک کو ہوا تو انہوں نے فوراً سنی کی گردن چھوڑتے ہوئے انہیں سنبھالا سبھی نے دیکھا کہ اس وقت سنی کی سانس رُک چکی تھی اور ان کے چہرے پر درد کے آثار دکھائی دے رہے تھے بعد میں فلم ایکشن ڈائرکٹر نے بتایا کہ اس میں کسی کا قصور نہیں تھا دراصل اُس سین کا توازن ہی بگڑ گیا تھا اسی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا بعد میں دیپک نے سنی سے اپنی اس غلطی کیلئے بار بار معافی مانگی ۔