ایڈیشنل ایس پی سطح کے 13 عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے محکمہ پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج 13 ایڈیشنل ایس پی سطح کے عہدیداروں کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون غوث محی الدین کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی پی اسپیشل برانچ سائبر آباد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون کی حیثیت سے سید رفیق کا تبادلہ کیا گیا ۔ تازہ احکامات کے مطابق کے گنگا ریڈی ۔ مادھاپور سے ڈی ڈی سی بی سے سنٹرل زون حیدرآباد ، سریش کمار کھمم سے بھوپالہ پلی ، ایم وینکٹیورلو ویسٹ زون ایڈیشنل ڈی سی پی سے ایڈیشنل ایس پی تلنگانہ پولیس اکیڈیمی ، تاج الدین ٹرافک پولیس نے ٹرافک ایڈیشنل ڈی سی پی ایل بی نگر سریندر ریڈی ایڈیشنل ایس پی بھوپالہ پلی سے ایس او ٹی راچہ کنڈہ ، این کشن راؤ ایڈیشنل ایس پی انٹلی جنس سے ایڈیشنل ایس پی ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ امرکانت ریڈی ٹرافک حیدرآباد سے ٹرافک سائبر آباد سی ایچ سدھاکر ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل زون سے ایڈیشنل ایس پی انٹلی جنس پروین کمار ٹرافک سائبر آباد سے ٹرافک حیدرآباد مسٹر پی رویندر راؤ ایڈیشنل ایس پی راجنا سری سالہ کا ایڈیشنل ایس پی انٹلی جنس تبادلہ کردیا گیا ہے ۔۔