ایڈسیٹ 2016 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف ماینارٹیز ، عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے بموجب Ed-CET-2016 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کے لیے حسب ذیل مراکز پر 3 مئی تا 24 مئی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج حیدرآباد ، گورنمنٹ جونیر کالج فار بوائز ، قلعہ روڈ نظام آباد اور ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن محبوب نگر شامل ہیں ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ایڈسیٹ 2016 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 02-05-2016 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔