ایڈسیٹ 2015 ادخال فارم کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام تلنگانہ ریاست میں منعقد شدنی ایڈسیٹ 2015 میں شرکت کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں 14 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ بات کنوینر ٹی ایس ایڈسیٹ 2015 پروفیسر پی پرساد نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں ادخال درخواست کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی تھی ۔ جس میں مزید سات یوم کی توسیع کی گئی ہے ۔ کنوینر کے بموجب ایڈسیٹ انٹرنس شیڈول کے مطابق 6 جون کو صبح 11 تا 1 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔ پروفیسر پی پرساد نے بتایا کہ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 21 مئی تک درخواست داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔