نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے بڑے بینکوں ایچ ڈی ایف سی ‘ کنارا بینک اور دوسروں نے بھی اپنے قرضِ دہی کے شرح سود پر 0.25 فیصد کی کٹوتی کردی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں گھروں ‘ گاڑیوں اور دوسرے قرض سستے ہوجائیں گے ۔ قرض پر نئی شرح سود کا اطلاق کل سے ہوگا اور اس سے تمام صارفین کو فائدہ ہوگا ۔