حیدرآباد 29 جنوری ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے آج مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کے واقعات کی کسی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کروائے ۔ انہوں نے موظف جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے مرکز کے فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے انصاف نہیں ہوگا ۔ نارائنا نے مرکزی وزرا بنڈارو دتاتریہ اور اسمرتی ایرانی سے بھی استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے شبہ کا اظہار کیا کہ اگر یہ وزرا استعفی پیش نہیں کرتے ہیں تو وہ تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ مرکز نے ان واقعات کی موظف جج سے تحقیقات کا اعلان کیا ہے