حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) بائیں بازو کی جماعتوں نے وائس چانسلر ایس سی یو اپا راؤ کی بیدخلی کے مطالبہ پر کل 4 اپریل کو چلو راج بھون جلوس کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ ریلی خیریت آباد ریلوے اسٹیشن سے 11 بجے دن نکالی جائیگی اور راج بھون کی سمت مارچ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ایس سی یو کے وائس چانسلر کے خلاف روہت ویمولہ کی خود کشی کے بعد سے طلبا تنظیمیں اور فیکلٹی ارکان و اساتذہ کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔