ایچ سی یو اور جے این یو تنازعات پر سی پی ایم کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : سی پی ایم نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ( ایچ سی یو ) اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) کے تنازعات پر تین روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سی پی ایم تلنگانہ ریاستی کمیٹی کی جانب سے چہارشنبہ کو اس کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پولیٹ بیورو رکن بی وی راگھولو ، تلنگانہ ریاستی کمیٹی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم اور ریاستی کمیٹی کے ارکان میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر راگھولو نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسا برتاؤ کررہی ہے جس سے قومی سالمیت مسمار ہوجائے گی ۔ انہوں نے پارٹی سے انحراف کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹی آر ایس اور ٹی ڈی پی کو قصور وار قرار دیا ۔۔

ڈائیبٹک سیلف کیر فاونڈیشن کا ہیلت لکچر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈائیبٹک سیلف کیر فاونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام 28 فروری کو 11 بجے دن وجیا ڈائگناسٹک سنٹر ( فرسٹ فلور ) سوماجی گوڑہ پر ’ کیا احتیاط علاج سے بہتر ہے ؟ آپ کے قلب کو بولنے دیں ‘ عنوان پر ہیلت لکچر کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ایم ایس ایس مکرجی ، ایم ڈی ، ڈی ایم ( کارڈیالوجی ) ، ڈی این بی ( کارڈیالوجی ) ، سینئیر انوائرمنٹل کارڈیالوجسٹ ، پلس ہارٹ سنٹر ، کوکٹ پلی مہمان مقرر ہوں گے ۔ داخلہ مفت ہے ۔ تمام کو شرکت کی دعوت ہے ۔ طبی مشیر ڈاکٹر پی وی راؤ پروفیسر انڈوکرنیولوجی ، ڈاکٹر پی اوشا بالا ، ڈائبیٹالوجسٹ ہیں ۔ تفصیلات کے لیے ڈاکٹر پی اوشا بالا فون نمبر 65503111 ، سی کرشنا ریڈی ، کنوینر فون 9940861646 اور سی وی کرشنا راؤ ، کنوینر فون 9949367573 پر ربط کریں ۔۔