ایچ اے ایل کے پاس ضروری افرادی طاقت غیرموجود

نئی دہلی۔ 27 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) رافیل جیٹ لڑاکا طیاروں کے تنازعہ میں شامل ہوتے ہوئے مرکزی وزیر بابل سپریہ نے آج کہا کہ ہندوستان ایروناٹک لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) رافیل سودے کا اس لئے مستحق نہیں تھا ، کیونکہ اس کے پاس لڑاکا جیٹ طیارے تیار کرنے کیلئے مقررہ وقت سے 2.57 گنا زیادہ وقت دینا ممکن نہیں تھا۔ ایچ اے ایل 108 لڑاکا جیٹ طیارے اندرون ملک ایک مشترکہ وینچر میں تیار کرسکتا ہے۔ سرکاری زیرانتظام یہ کمپنی لڑاکا جیٹ طیارے تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن حکومت نے صرف 36 لڑاکا جیٹ طیاروں کا معاہدہ ایچ اے ایل کے ساتھ اس لئے نہیں کیا کیونکہ وہ مقررہ وقت میں یہ طیارے تیار کرنے کی افرادی طاقت نہیں رکھتا۔ رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی تعمیر کیلئے ڈاسالٹ (فرانسیسی کمپنی) کے پاس 100 افراد کی طاقت موجود ہے۔ ایچ اے ایل نے کہا تھا کہ اس سودے کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے اسے مزید 257 افراد کی ضرورت ہوگی ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کے لئے فوری اتنے افراد کا تقرر مشکل تھا ۔