ایچ ایم ڈی اے فلیٹس کیلئے خود کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر غور

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایچ ایم ڈی اے اپنے حدود میں 50 سے زیادہ فلیٹس کے لیے خود کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سختی کے ساتھ عمل آوری کو یقینی بنانے پر غور کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میدک ، محبوب نگر اور نلگنڈہ اضلاع کے تقریبا 8000 مربع کلومیٹرس کا احاطہ کرتے ہوئے متعدد وینچرس جیسے گیٹیڈ کمیونٹیز اور فلیٹس ترتیب دئیے جارہے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے نے فاصلہ سے شہر کو کرشنا کا پانی لانے کے لیے بہت سارے وسائل صرف کیے اور تب بھی یہ مطالبات کو پورا کرنے کافی نہیں ہورہا ہے ۔ اسی لیے ذاتی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی کو ری سائیکل کر کے باغبانی اور دیگر کاموں میں اس کا مکرر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ متعدد علاقوں میں تین دن کے وقفہ سے پانی کی سربراہی کے سبب پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ پابجائی کی جاتی ہے ۔ اسی لیے سیوریج پلانٹس کے فلیٹس اور گیٹیڈ کمیونٹیز میں قائم کرنے سے اس بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے ۔۔