ایچ ایم ڈی اے حدود میں 10 لاجسٹک پارکس

حیدرآباد ۔4 جون (سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے حدود میں 10 لاجسٹک پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ بات محکمہ آئی ٹی کے چیف سکریٹری مسٹر جیش رنجن نے ’’اسمارٹ لاجسٹکس‘‘ پروگرام کے تقسیم ایوارڈس تقریب میں بتائی اور انہوں نے بتایا کہ حکومت چوٹ اوپل کے پاس 1000 ایکڑ اراضی پر ڈرائی پورٹ کے قیام کی تجویز رکھتی ہے جس کو عوامی خانگی شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ لاجسٹک پارکس کی تعمیر کیلئے بنیادی سہولیات جیسے سڑکیں، ریلوے لائن اور چیک پوسٹ وغیرہ بے حد ضروری ہوتی ہیں اور لاجسٹک اداروں کے قیام کے حصہ کے طور پر کنٹینرس اور دیگر سازوسامان کیلئے حکومت کو اراضی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ایچ ایم ڈی اے کے تحت 10 لاجسٹک پارکس کے قیام کیلئے 10 مقامات پر اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور لاجسٹک پارک و ڈرائی پورٹ پارک کے درمیان ایک اور ایم ایک ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک بھی تعمیر کیا جائے گا ۔