ایچ ایم ڈی اے اراضی حاصل کر کے رئیل اسٹیٹ کو فروغ دینے کوشاں

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایچ ایم ڈی اے کے لیے حصول اراضی سود مند اسکیم ثابت ہورہی ہے ۔ اوپل بھاگائت میں فروخت پلاٹس سے زبردست فائدہ ہونے کے بعد مزید رئیل اسٹیٹ وینچرس کے قیام کے لیے تیاریاں کررہے ہیں ۔ ادارے کے اعلیٰ عہدیداروں نے گجرات اور مہاراشٹرا کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد لینڈ پولنگ اسکیم (حصول اراضی اسکیم ) کو قطعیت دیا ہے ۔ سات اضلاع کی اراضی کو ڈیولپ کر کے اور اس کو فروخت کر کے آمدنی حاصل کرنا ہے اور وینچرس کے ذریعہ حاصل کردہ آمدنی سے مزید پراجکٹس کی تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ یچ ایم ڈی اے بڑھتی ہوئی شہری آبادی اور شہری حدود میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے آوٹر رنگ روڈ کی دوسری جانب لے آوٹس اور کالونیز کا قیام کرنا چاہتا ہے ۔ یچ ایم ڈی اے کو اراضی فراہم کرنے والے کسانوں اور ادارے کے درمیان معاہدہ ہوگا اور اراضی کو ڈیولپ کرنے کی ذمہ داری ادارے کی ہوگی ۔ البتہ مالک اراضی کی مرضی کے مطابق ہی کیا جائے گا ۔ واضح ہو کہ تین سالہ مدت کے اندر ہی لے آوٹس کی تکمیل کرنا ہوگا اور تاخیر کی صورت میں اراضی کی قیمت کے مطابق 0.5 کے مطابق رقمی ادائیگی کی جائے گی ۔۔