حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ایچ ایس ناندیڑ ایکسپریس ٹرین خدمات کو شری گنگانگر تک توسیع دیا ہے جس پر 9 اگست سے عمل آوری کا آغاز ہوگا۔ ایس سی آر ذرائع کے مطابق ٹرین نمبر 17623/17624 ایچ ایس ناندیڑ۔ بیکانیر۔ ایچ ایس ناندیڑ ہفتہ واری ایکسپریس جمعرات کو 23 بجکر 55 منٹ کو ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور شری گنگانگر کو بروز ہفتہ 2 بجے پہنچے گی۔ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 17624 شری گنگانگر سے 10 بجے نکل کر بروز پیر 2 بجکر 45 منٹ کو ناندیڑ پہنچے گی۔ ٹرین کی آمدورفت کے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔