لندن۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) یورپ میں کام کرنے والے سب سے بڑے بینک ایچ ایس بی سی نے دنیا بھر میں اپنے دفاتر سے 25 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ ان میں 8 ہزار ملازمتیں برطانیہ سے ختم ہوں گی اور ان اقدامات کا مقصد اخراجات میں کمی اور کاروبار کو سادہ بنانا ہے۔اس کٹوتیوں سے ریٹیل اور انویسٹمنٹ دونوں قسم کی بینکاری متاثر ہوگی۔25 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایچ ایس بی سی اپنے دو لاکھ 66 ہزار ملازمین میں دس فیصد کو فارغ کر رہا ہے۔