کسراگڑ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں بی جے پی نے آج یہاں رتھ یاترا شروع کی جس کا مقصد سبری مالا میں لارڈ ایپا کی پہاڑی مندر کے رسوم و روایات کا تحفظ کرنا ہے۔ اِس جگہ پر حالیہ عرصہ میں بڑی عمر کی خواتین کو داخلہ کی اجازت کے خلاف پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ اصل اپوزیشن کانگریس بھی اِس ضمن میں شعور بیداری کے لئے سلسلہ وار یاترائیں نکال رہی ہے۔