ایپا مالا دھاری سے بس ٹکرا گئی ، حالات کشیدہ

منگلور۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے مضافاتی علاقے وامنجور کے قریب ایک نجی بس کا ایک ایپا مالا دھاری سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں دو گروپوں میں لفظی جھڑپ کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کیلئے لاٹھی چارج کا سہارا لینے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ گروپور گنجی مٹھ کے قریب ایک نجی بس ایک ایپا مالا دھارے ٹکرا گئی تھی۔ ٹکراؤ کے بعد ایپا مالا دھاری نے بس ڈرائیور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جھگڑے پر اُتر آیا۔ دیکھی ڈرائیور کے طرفداری میں کچھ لوگ آئے اور پھر ادھر ایپا مالا دھاری کی طرف داری کے لئے کچھ لوگ نکل آئے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس ڈرائیور نے ایپا مالا دھاری کو گندی گالیاں دی تھیں، اسی وجہ سے بات بڑھ گئی تھی۔ حالات کو بگڑے دیکھ کر پولیس نے فوری جائے واردات پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ زخمی مالا دھاری کے ساتھ 10 سالہ بچہ بھی تھا جو دونوں ایک خانگی دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ کچھ لوگوں نے حادثہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔