ایٹلہ راجندر نمائش سوسائٹی کے صدر منتخب

حیدرآباد 17 اگست (این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزیر فینانس ایٹلہ راجندر نے کہا ہے کہ نمائش سوسائٹی کی ترقی کیلئے ٹی آر ایس حکومت ممکنہ مدد کرے گی ۔ انہوں نے اضلاع تلنگانہ میں تعلیم کو وسعت دینے نمائش سوسائٹی کی کوششوں کی ستائش کی ۔ نمائش سوسائٹی نے گذشتہ روز منعقدہ اجلاس عام میں ایٹلہ راجندر کو اپنا صدر منتخب کرلیا ۔ نمائش سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پر راجندر نے خوشی کا اظہار کیا۔ نمائش سوسائٹی نے راجندر کو صدر کے علاوہ ڈاکٹر بی گنگا دھر راو کو نائب صدر،پی نروتم ریڈی کو اعزازی سکریٹری ، جی پانڈو کو جوائنٹ سکریٹری ، انیل سواروپ مشرا کو خازن منتخب کیا ۔ علاوہ ازیں مسرز وانم ویریندر ، اے رنگا راو ،سریندر جی ،این لکشمی نارائنا،اشفاق حیدر، ایس پدما راو ،ڈاکٹر پی پلیا ،نواب محمد اقبال علی خان ،بی سریندر ریڈی اور وی اجئے کمار متفقہ طور پر منیجنگ کمیٹی کے ارکان منتخب کئے گئے ۔