ایٹاہ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے باگولہ پولیس اسٹیشن کے تحت کندن پور موضع میں ایک مندر کے اندر مورتی نصب کرنے کے مسئلہ پر جھڑپ ہوئی جس میں 22 سالہ نوجوان زخمی ہوا۔ دو گروپ کے درمیان بھگوان شیو کی مندر نصب کرنے کا تنازعہ تصادم کی رخ اختیار کرلیا۔ سنجیو اور راجندرا کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔ دونوں کا دعویٰ ہیکہ یہ مندر ان کی ذاتی ملکیت ہے اور وہ اپنی مرضی سے پوجا کریں گے۔ بعدازاں راجندر نامی شخص نے اپنے تین فرزندوں کے ہمراہ سنجیو پر حملہ کیا اور اسے گولی مار دی سنجیو کو فوری دواخانہ لے جایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
حصول اراضی قانون اور دیگر
مرکزی قوانین کی توسیع منظور
نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج 28 اگست کو جاری کردہ حکومت کے حکمنامہ کو جس کی دفعات میں معاوضہ، بازآباد کاری اور 2013ء کے حصول اراضی قانون کے تحت کاشتکاروں کو دستیاب بازآباد کاری اور دیگر 13 مرکزی قوانین تین میعاد میں توسیع کردی۔ متنازعہ حصول اراضی آرڈیننس 31 اگست کو ختم ہوچکا ہے جس پر کابینہ کے اجلاس میں جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کررہے تھے ، مختصر مباحثہ بھی ہوا۔ معلومات و نظریات کا باہمی تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم جاننا چاہتے تھے کہ گذشتہ ایک ہفتہ میں ایک حکومت نے حصول اراضی آرڈیننس کے بارے میں جو فیصلے کئے ہیں ان پر کاشتکاروں کا کیا ردعمل ہے۔