ایودھیا یا ملک میںبابری مسجد نہ بنائی جائے : توگاڑیہ

احمدآباد، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگاڑیہنے آج کہا کہ سردار پٹیل کی کوششوں سے سومناتھ مندر کی از سر نو تعمیر کے طرز پر رام جنم بھومی پر مندر بنانے کا واحد راستہ پارلیمنٹ میں قانون کے ذریعہ ہے ۔ لیکن ایودھیایا ملک میں کہیں بھی بابر کے نام پر مسجد نہیں بننی چاہئے ۔توگاڑیہنے آج یہاں جی ایم ڈی سی میدان پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے مشترکہ ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے سبھی شہریوں کو صرف ایک بیوی اور دو بچوں کی اجازت دینے والے آبادی کے یکساں قانون اور یکساں سول کوڈ اور اقلیتوں کے طرز پر ہندوؤں کے بچوں کو بھی حکومت کی طرف سے مفت تعلیم دینے اور اسلامی جہاد سے تحفظ کے لئے ہر ضلع میں آئی پی ایس درجہ کے ایک افسر کی تقرری کرنے سمیت بارہ نکاتی مطالبات مرکزی حکومت کے سامنے پیش کئے ۔اپنی پرجوش تقریر کے دوران مسٹر توگڑیا نے کہا کہ سردار پٹیل نے سومناتھ مندر کی تعمیر کے لئے مسلمانوں کی داڑھی نہیں پکڑی تھی اور نہ ہی کسی ٹوپی والے کو گلے لگایا تھا۔