ایودھیا میں متنازعہ مندر کے تارپولین کو نقصان

فیض آباد ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں متنازعہ رام جنم بھومی بابری مسجد مقام پر واقعہ عارضی مندر پر ڈالی گئی تارپولین کو نقصان پہنچا ہے ۔ حکام نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ یہاں انتہائی سخت سکیورٹی کے باوجود عارضی مندر کے اوپری حصہ کا احاطہ کررہے تارپولین کو نقصان کی بناء مختلف شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ہندو نرموہی اکھاڑہ نے جہاں شبہات ظاہر کئے وہیں مسلمانوں نے اس کے پس پردہ سازش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ یہ تارپولین تین ماہ قبل سپریم کورٹ کے حکم پر تبدیل کیا گیا تھا ۔ متنازعہ علاقہ کے ریسیور اور فیض آباد ڈیویژنل کمشنر وشال چوہان نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کی جو تارپولین کی تنصیب اور دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے ۔