ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر ہونی چاہئے : ۔ یوگی ادتیہ ناتھ 

گورکھپور : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بعد ان یوپی کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے بھی ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کی خواہش مند ہیں ۔ او رانہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ایک دن قبل آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ رام مندر بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو قانون بنانا چاہئے ۔

اس کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے گورکھپور میں ایک پروگرام سے خطان کے دوران کہا کہ رام کے بغیر عوامی فلاح کا راستہ ہموار نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ مریادہ پرشوتم بھگوان رام کی لیلاؤں کے ساتھ ساتھ ہم ان کے نظریات زندگی میں اتاریں ۔ معاشرہ میں اس کی تشہیر کریں ۔رام لیلاؤں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ معاشرہ کی یہ خوبصورت مندر کو بھی اسی طور پر منانے کی تیاری کرنی چاہئے ۔ ‘‘

واضح رہے کہ اس سال اواخر میں ملک کے مختلف ریاستوں میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔ ایسے ماحول میں یوگی ادتیہ ناتھ کا اس طرح کا بیان عوام میں بے چینی پیدا کررہا ہے ۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ رام مندر ۔ بابری مسجد کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہیں ۔