ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر یقینی

جمشید پور ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر جینت سنہا نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر یقینی ہے ۔ اگر یہ بھگوان رام کی زمین ہے تو یہ مندر بن کر رہے گا ۔ ہم بلا شبہ ایودھیا میں ایک عظیم الشان مندر بناکر ہی رہیں گے جیسا کہ ہمارے کلچر کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حال ہی میں ایودھیا کا دورہ کیا ہے جب آدتیہ ناتھ جی ایودھیا پہونچ چکے ہیں تو اب رام مندر تعمیر ہونا یقینی ہے ۔۔