لکھنؤ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روایتی رام لیلا جسے کئی سال قبل یکایک روک دیا گیا تھا، اِس سال چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی ہدایات پر دسہرہ تقاریب کے دوران ایودھیا کے اسٹیج پر واپسی کرے گی۔ متھرا میں راس لیلا اور چترکوٹ میں بھجن سندھیا پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے آج کہاکہ گزشتہ روز یہاں مذہبی اُمور کے پیش کردہ خاکے کے دوران چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہاکہ ایودھیا میں موقوف روایتی رام لیلا کا احیاء ہونا چاہئے۔ رام لیلا رامائن پر مبنی لارڈ رام کی زندگی کا ڈرامائی اظہار ہے۔
وزیراعظم سری لنکا سہ روزہ دورے پر ادے پور پہنچے
ادے پور،27اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرم سنگھے تین روزہ دورے پر آج ادے پور پہنچے ۔ ائرپورٹ پر پر سب ڈیویژنل کمشنر بھوانی سنگھ دیتھا، آئی جی آنند سریواستو میئر چندر سنگھ کوٹھاری و دوسروں نے استقبال کیا ۔