نئی دہلی /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج مودی حکومت کی جانب سے فاضل اراضی جو ایودھیا میں متنازعہ اراضی کے اطراف واقع ہے ۔ اس کے حقیقی مالکوں کو واپس کرنے کے اقدام کو ’’ تاریخی ‘‘ قرار دیا ۔ جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہونے کے ذریعہ اس اقدام کی راہ روکنے کے خلاف خبردار کیا ۔ پوری سے موصولہ اطلاعات کے بموجب انہوں نے قبائیلوں کو لالچ دینے کی بھی کوشش کی ۔